مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ایران میں سورج گرہن صبح 20/9 پر شروع ہوا جو 30/11 تک جاری رہےگا۔ یہ سورج گرہن مغربی افریقہ سے آغاز ہوکر چين کے مشرقی حصہ میں اختتام پذیر ہوگا حلقوی سورج گرہن اس وقت ظہور پذیر ہوتا ہے جب سطح زمین سے چاند کا ظاہری حصہ سورج کے ظاہری حصہ سے چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔یہ سورج گرہن مرکزی افریقائی ممالک زئیر، یوگنڈہ، کینیا، جزائر ، مالدیو، جنوبی ہند، سری لنکا۔ بنگلادیش، میانمار اور چین میں حلقوی شکل میں نظر آئے گا۔ یہ سورج گرہن زیادہ تر ایشیاء اور یورپ و افریقہ کے مرکز و جنوب میں جزوی طور پر دکھائی دےگا۔
سورج گرہن کے موقع پر نماز آیات پڑھنا واجب ہے۔
آپ کا تبصرہ